Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ضمانت منظور ہونے پر رہا

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کوسندھ ہائیکورٹ سے ضمانت...
اپ ڈیٹ 27 مارچ 2021 02:39pm

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کوسندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے جیل حکام نے رہا کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ حلیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دو مقدمات میں جیل میں تھے۔

حلیم عادل شیخ پر جلاؤ گھیراؤ، سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمات ہیں۔

اُن پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں درج ہوئے۔

رہائی کے بعد حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاؤں گا، میرے چار کارکنان جیل میں ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شکریہ مراد علی شاہ! جنہوں نے مجھے ڈیڑھ ماہ میں سیاسی دہشت گرد بنا کر پیش کیا، ڈیڑھ ماہ میں سندھ حکومت کا سیاسی انتقام ایکسپوز ہوچکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوا سندھ میں سیاسی مقدمات بنائے جاتے ہیں۔

Opposition leader

Sindh Assembly

Bail

Haleem Adil Sheikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div