Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں انسداد کورونا ویکسین لگوالی

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں انسداد...
شائع 26 مارچ 2021 03:15pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں انسداد کورونا ویکسین لگوالی، جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے شہباز شریف کو ویکسین لگائی۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی، جناح اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے شہباز شریف کو ویکسین لگائی۔

میڈیکل ٹیم میں ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحیی سلطان سمیت دیگر ڈاکٹرز شامل تھے جنہوں نے کوٹ لکپھت جیل پہنچ کر شہباز شریف کو انسداد کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی۔

مسلم لیگ ( ن) کے صدر شہبازشریف کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد لگائی جائے گی۔

Shehbaz Sharif

Kot Lakhpat Jail

lahore

corona vaccine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div