Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا کا شکار گواہ احتساب عدالت پہنچ گیا،کمرہ عدالت میں دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد:کورونا کا شکارگواہ احتساب عدالت میں پہنچ گیا ، گواہ...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2021 12:21pm

اسلام آباد:کورونا کا شکارگواہ احتساب عدالت میں پہنچ گیا ، گواہ نے عدالت میں انکشاف کیا تو دوڑیں لگ گئیں ، کمرہ عدالت خالی کروا کر اسپرے کیا گیا ، عدالت میں جاری تمام سماعتیں بھی روک دی گئی۔

نیب کے گواہ نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ہلچل مچا دی، کورونا سے متاثر ہونے کے باجود عدالت پہنچ گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان کی عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت جاری تھی کہ نیب گواہ امیر حیدر ملک پیش ہوئے۔

گواہ امیر حیدرنے عدالت سے استدعا کی کہ بیمار ہوں ،جلد بیان ریکارڈ کر کے جانے کی اجازت دی جائے ،جس پر جج نے بیماری کی نوعیت پو چھتی تو امیر حیدر نے یہ بتا کر سب کو حیران کردیا کہ کورونا مثبت ہوں اورآئیسولیشن سے اٹھ کرآیا ہوں۔

گواہ کےانکشاف پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی، جج اور وکلاء سمیت سماعت میں موجود تمام افراد کمرے سے باہر نکل آئے، کمرہ عدالت نمبر 2میں ہنگامی بنیادوں پراسپرے کیا گیا ۔

کورونا متاثرہ گواہ کو جوڈیشل کمپلیسگ سے جانے کی ہدایت کی گئی اس سے قبل اسی عدالت میں شاہد خاقان عباسی بھی پیش ہوئے ۔

accountability court

coronavirus

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div