Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

ڈینئل پرل کیس: عمر شیخ کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی اجازت

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس کے ملزم عمر...
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2021 02:52pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس کے ملزم عمر شیخ کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو عمرشیخ کی لاہور منتقلی کے اقدامات کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا جس پر حکومت نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود اب تک عمرشیخ کولاہور منتقل کیوں نہیں کیا؟ بہت سے ہائی سیکیورٹی ایریاز ہیں اور عمرشیخ کو وہاں شفٹ کرسکتے ہیں، عمرشیخ کی مستقل رہائی کا حکم نہیں دے رہے صرف منتقل کردیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ عمرشیخ کو جیل ملازمین کی کالونی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،باہر رکھنے پر رینجرز اور پولیس کے انتظامات کرنے پڑیں گے،عمر شیخ کو لاہور میں جیل کی حدود میں ایک سرکاری گھرمیں رکھا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے ملزم عمرشیخ کوکوٹ لکھپت جیل میں منتقل کی اجازت دیتےہوئے آئندہ سماعت پرچیف سیکریٹری پنجاب کوبھی طلب کرلیا ۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سہولیات فراہم کرے تاہم ان افراد کی رہائی کے بعد لگاتار حراست پر عدالت مطمئن نہیں ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ اگرعمرشیخ کوجیل حدود میں ہی رکھنا ہے توپھرمہلت کیوں مانگ رہے ہیں ؟،بتائیں عمر شیخ کو کب پنجاب میں منتقل کریں گے، جس پر اٹارنی جنرل نے ایک ہفتے میں منتقلی کی یقین دہانی کرائی۔

وکیل احمد عمر نے کہا کہ کالونی تو جیل کی ہی حدود ہے، آنا جانا مشکل ہوگا ، عادل شیخ بیمارہے جسے علاج کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ نے عادل شیخ کو علاج کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے عدالتی احکامات پرعملدرآمد کی رپوٹس چیمبرز میں طلب کر لیں اورکیس کی مزید سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

Supreme Court

Kot Lakhpat Jail

اسلام آباد

denial pearl murder case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div