Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'بہتر ہوگا کہ اپوزیشن عوام کے مطالبات پر اکٹھی ہو'

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اورمریم نواز نےایک بار پھر...
شائع 21 مارچ 2021 07:17pm

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اورمریم نواز نےایک بار پھر پیپلزپارٹی سےپی ڈی ایم کی 9 جماعتوں کے فیصلےکی تائید کی امید باندھ لی۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد میں کوئی دراڑ نہیں، مل کر آگے بڑھیں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا کہ اپوزیشن عوام کے مطالبات پر اکٹھی ہو۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاتی امرامیں مریم نواز کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

حمزہ شہباز، سینئر لیگی قیادت اورمیاں نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سربراہی اجلاس کے بعد لانگ مارچ کی نئی تاریخ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ استعفوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے فیصلے کا انتظار ہے۔امید ہے پیپلزپارٹی کی قیادت دیگر 9 جماعتوں کی خواہش کا احترام کرے گی۔

سربراہ پی ڈی ایم نےاسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی اور نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو خود مختاربنانابھونڈی حرکت ہے۔ یہ قانون آنے سے اسٹیٹ بینک صرف بین الاقوامی اداروں کو جوابدہ ہو گا۔ 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہمارے کارکن بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔

مریم نواز کاکہناتھاکہ ن لیگ کو احتجاج کےلئے کسی اورکی ضرورت نہیں لیکن بہتر ہوگا کہ اپوزیشن عوام کے مطالبات پراکٹھی ہو۔چیئرمین سینیٹ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کےحوالے سےشاہد خاقان عباسی کے گھر پر تمام جماعتوں کے نمائندگان کی موجودگی میں متفقہ فیصلے ہوئے،اب پیپلزپارٹی اپنا وعدہ پورا کرے۔

مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اختلافات کی باتوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو، حمزہ شہباز ملاقات میں موجود تھے۔وہ اپنی بیٹی کی سرجری کے حوالے سے ڈاکٹرز سے ملنے گئےتھے۔

PDM

PPP

JUIF

STATE BANK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div