Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

میاں جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

میاں جاوید لطیف کے متنازع بیان کے معاملے پر لاہور کے تھانہ ٹاؤن...
شائع 20 مارچ 2021 12:58pm

میاں جاوید لطیف کے متنازع بیان کے معاملے پر لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں لیگی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔

مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، جاوید لطیف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا، ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

خیال رہے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف نے ٹی وی پروگرام میں مریم نواز کو کچھ ہونے کی صورت میں پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے کا بیان دیا تھا۔

MNA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div