Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'ماضی میں حکمرانوں نے پیسہ چوری کیا'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ...
شائع 20 مارچ 2021 10:43pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ زرداری اور نوازشریف امیر بن جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہوتھوں لے لیا۔

یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ زرداری اور نوازشریف امیر بن جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانؤں نے ملک کا پیسہ چوری کیا۔ انہیں تو خود نہیں پتہ کہ ان کے پاس کتنا پیسا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ لعنت ہے ایسے پیسے پر جس کی وجہ سے بچے بھی جھوٹ بولیں۔ کبھی اسپتال جائیں اور کبھی جیل۔

وزیراعظم نے بتایا جب اقتدار ملا تو ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا۔ ہم نے قرضے لوٹائے۔ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ اب سیاحت اور زراعت پر توجہ مرکوز ہے۔ انہیں شعبوں سے پیسہ آئےگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیسا نہیں ہوگا تو تعلیم اور سڑکوں پر کیسے خرچ کریں گے۔ اسی لیے دولت میں اضافہ کرنا ہوگا۔اقتدار سنبھالا تو ملک کی نیا ڈوب رہی تھی۔ہم نےملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹتے رہے، نادہندہ ہوجاتے توروپیہ کاگرنا بدترین مہنگائی کاباعث بن جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک نے سنبھالادیا۔ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ ہم نے ڈھائی سال میں قرضہ بمعہ سود 35 ہزار ارب روپے ادا کیے۔

وزیراعظم نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں وومن سب کیمپس اورنئے تعلیمی بلاک کا بھی افتتاح کیا اور پودا لگایا۔ قبل ازیں سوات موٹر وے فیز ون کا افتتاح بھی کیا۔ زیر تعمیر ٹنل مکمل کرکے ٹریفک کیلیے بھی کھول دیا گیا۔

imran khan

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div