Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 40 ہلاکتیں، 3,449 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2021 11:15am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13,757ہوگئی جبکہ مزید3,449 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد619,259ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,449نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6 لاکھ19ہزار 259 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 62ہزار 503 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ93ہزار054افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں77ہزار972،اسلام آباد میں50ہزار096،بلوچستان میں19ہزار290 ،گلگت بلتستان میں4967اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار377کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندر سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید40مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13757ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4473افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5919،خیبرپختونخوا میں 2196،اسلام آباد میں536،بلوچستان میں202اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث328 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ27ہزار188 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,064مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے813افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ78ہزار314مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران42ہزار845کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3449افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 96لاکھ91ہزار087افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

paksitan

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div