Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

آپ کون ہیں، جائیں پیچھے بیٹھ جائیں،چیف جسٹس کی اسسٹنٹ رجسٹرار کی سرزنش

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بھرتیوں کے کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر...
شائع 18 مارچ 2021 11:09am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بھرتیوں کے کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کواظہاروجوہ کا نوٹس جاری کردیا،چیف جسٹس نے اسسٹنٹ رجسٹرار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہیں ، جائیں پیچھے بیٹھ جائیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ میں بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نیاز احمد کی جانب سے جواب جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔

چیف جسٹس نے اسسٹنٹ رجسٹرار کی عدالت پیشی پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہیں ، جائیں پیچھے بیٹھ جائیں۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ بتائیں ان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کیوں نہ کی جائے، وہ خود پیش ہوئے نہ جواب جمع کرایا ۔

وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

چیف جسٹس گلزار احمدنے ریمارکس دیئے کہ رجسڑار کو سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل کرنا چاہیئےتھا ،ہم رجسٹرار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کررہے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے رجسٹرارسے 2 ہفتے میں اظہار وجوہ کے نوٹس پر جواب طلب کرلیا اورکیس کی مزید سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

گلگت بلتستان

Chief Justice

Supreme Court

islambad

Gulzar Ahmed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div