Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 61 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 13,717ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2021 12:52pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید61اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 13,717ہوگئی جبکہ کورونا کے3,495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 615,810ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 3,495 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ15ہزار810ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 62 ہزار207 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ91ہزار186افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں77ہزار443،اسلام آباد میں49ہزار476،بلوچستان میں19ہزار269 ،گلگت بلتستان میں4965اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار264کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندب سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید61مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13717ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4469افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5896،خیبرپختونخوا میں 2188،اسلام آباد میں531،بلوچستان میں202اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث328 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ24ہزار592 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,062مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,634افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ77ہزار501مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران44ہزار377کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3495افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 96لاکھ48ہزار242افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div