Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کوروناکیسز میں اضافہ:سندھ میں 15اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی :کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافے کے پیش نظر سندھ میں 15اپریل...
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2021 03:28pm

کراچی :کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافے کے پیش نظر سندھ میں 15اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا ۔

صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کےپیش نظر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی 15اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ،محکمہ داخلہ سندھ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کااعلامیہ جاری کردیا ۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالزمیں بوفےپر پابندی ہوگی ، تمام پارکس شام 6بجے اور کاروباری مراکز رات 10بجےبند ہوں گے ،ہوٹل، شادی ہالزمیں انڈور ڈائینگ پرپابندی ہوگی،باہرکھانےاورکھاناگھرلےجانےکی سہولت دستیاب رہے گی جبکہ شادی کی دعوت میں 300مہمان بلائے جاسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں دفاتر میں 50فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا اور گھرسےکام کو ترجیح دی جائے گی،تمام پابندیاں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

سندھ بھرمیں حفاظتی اقدامات کی مسلسل خلاف ورزی کےباعث کورونا وائرس کےوارجاری ہیں ، صوبے بھرمیں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اب تک ساڑھے 4ہزارسے زائد افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔

coronavirus

karachi

Smart lockdown

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div