Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کوروناوائرس:خیبرپختونخوا میں مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

پشاور:خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع کیلئے نئے ایس او پیز کا اعلان ...
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2021 03:34pm

پشاور:خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع کیلئے نئے ایس او پیز کا اعلان کردیا گیا،کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرمختلف شہروں میں مارکیٹیں 8بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ شادی ہال اورریسٹورنٹس میں تقریبات پر پابندی ہوگی۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، سوات، صوابی اور ملاکنڈ میں مارکیٹیں 8 بجے بند کردی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی،جبکہ صوبے میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ شادی کی تقریبات کھلے مقامات پر کی جاسکیں گی، کھلے مقامات پر تقریبات میں 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے ثقافتی پروگرامز اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی، جبکہ مزارات اور سینما گھر بند رہیں گے، پبلک پارکس کو بھی شام 6 بجے بند کر دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، صوبے بھر میں ریسٹورینٹ کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے 2 ہزار 253 نئے مریض سامنے آئے ہیں، 14 مارچ کو 44 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ 1 فیصد رہی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار104ہو چکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 159ہو گئیں۔

SOPS

coronavirus

KPK

peshawar

Markets close

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div