Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دل کا...
شائع 15 مارچ 2021 09:08am

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق توصیف احمد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور آئے ہوئے ہیں۔

شادی کی تقریب کے دوران انہیں دل کادورہ پڑنے پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کرکٹرتوصیف احمد کو نجی اسپتال منتقل کیاگیا ہے،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ 62 سالہ توصیف احمد نے آف اسپنر کی حیثیت سے34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

توصیف احمد نے اپنا ٹیسٹ ڈیبو کراچی میں آسٹریلیا کیخلاف 27 فروری 1980 کو کیا تھا، اُن کا ون ڈے ڈیبو 31 مارچ 1982 کو سری لنکا کیخلاف ہوا تھا،سابق کرکٹر نے 13 سالوں پر محیط اپنے دور میں 93 وکٹیں حاصل کیں۔

توصیف احمد کی ٹیسٹ میچ میں بہترین بولنگ 77 رنز کے عوض 9 وکٹیں تھیں جبکہ ایک اننگز میں اُن کی بہترین بولنگ 45 رنز کے عوض 6 وکٹیں تھی۔

توصیف احمد اُس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 1986 میں شارجہ میں بھارت کیخلاف جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کی بدولت آسٹریلیشیا کپ جیتا تھا۔

lahore

Pakistan Cricket Team

Heart Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div