Aaj TV News

BR100 4,617 Increased By ▲ 7 (0.15%)
BR30 17,726 Increased By ▲ 106 (0.6%)
KSE100 45,083 Increased By ▲ 128 (0.28%)
KSE30 17,828 Increased By ▲ 90 (0.51%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,393,887 7,539
DEATHS 29,162 25
Sindh 533,496 Cases
Punjab 469,540 Cases
Balochistan 34,131 Cases
Islamabad 122,098 Cases
KP 187,983 Cases

امریکا کی نئی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ شمالی کوریا سے رابطے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن کم جونگ اُن کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک اعلیٰ امریکی حکومتی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے بارہا شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم اُس جانب سے کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا۔

بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ صدارت سنبھالنے کے بعد کئی بار صدر بائیڈن نے شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاکہ خطے میں جارحیت اور تناؤ کو کم کیا جا سکے۔

اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ امریکا سے شمالی کوریا رابطے کی کوششیں فروری میں کی گئیں لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان دو ملاقاتیں گزشتہ برس ہوئی تھیں جب کہ شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کی بھی تاریخی ملاقات ہوئی تھی تاہم ان غیر معمولی ملاقاتوں کے نتائج سامنے نہیں آسکے تھے۔