Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ...
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2021 11:53am

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم کا آئینی مؤقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 تین میں دیانت داری ، فیئر، فری، قانون کے مطابق انتخابات کا انعقاد اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،کرپٹ پریکٹس کو روکنا الیکشن کمیشن کا آئینی مینڈیٹ ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا،وزیراعظم کا آئینی مؤقف مانا جاتا تو الیکشن کے طریقہ کار پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

Election

Federal Minister for Science and Technology

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div