Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عثمان بزدار کا نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کے اجراء کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مختلف شہروں میں نئے...
شائع 12 مارچ 2021 12:26pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مختلف شہروں میں نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کے اجراء کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

کالجوں اور یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمینؐ اسکالر شپ کیلئے477 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔

لاہور کے 10مقامات پر مرحلہ وار بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے لاہور کے 3مقامات پر واٹر اسٹوریج ٹینک بنائےجبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کلئے 2ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔

مظفر گڑھ، لیہ، راجن پوراور ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی565خالی آسامیوں پر سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر،ہیڈ کانسٹیبل اورکانسٹیبل بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں سیاحتی مقامات کیلئے 125ملین روپے کے فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Funds

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div