Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نومنتخب 48 اراکین سینیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:نومنتخب 48اراکین سینیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،...
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2021 12:17pm

اسلام آباد:نومنتخب 48اراکین سینیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے ان سے عہدے کا حلف لیا، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بعد نماز جمعہ ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کا خصوصی اجلاس جاری ہے،پریزائیڈنگ افسرمظفرحسین شاہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، سینیٹ اجلاس کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

اڑتالیس نو منتخب سینیٹرز نے رکنیت کا حلف اٹھالیا،پریزائیڈنگ افسرمظفرحسین شاہ نے اراکین سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں پی ٹی آئی کے 19، پیپلز پارٹی کے8 ، جے یو آئی ف کے 3، مسلم لیگ نون کے 5 سینیٹر کے علاوہ دیگر بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے محسن عزیز، لیاقت تراکئی، شبلی فراز، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان اورہمایوں مہمند نے حلف اٹھایا۔

اس کے علاوہ ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، فوزیہ ارشد، سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چوہدری، علی ظفر نے بھی حلف لیا جبکہ پی ٹی آئی کے فیصل ووڈا، سیف اللہ آبڑو اور عبدالقادر نے بھی بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔

پیپلز پارٹی کے 8 سینٹربز جن میں شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب دیہڑ، پلوشہ خان، فاروق ایچ نائیک اور یوسف رضا گیلانی بھی بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے 6 سینیٹرز پرنس احمد عمر، منظور احمد، سرفراز بگٹی، سعید ہاشمی، ثمینہ مشتاق اور دانش کمار بھی سینیٹر کا حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے 5سینیٹرز ڈاکٹر عفنان اللہ، سعدیہ عباسی، ساجد میر، اعظم نزیر تاررڑ اور عرفان صدیقی نے بھی حلف اٹھا لیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹرز مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ اور عطاء الرحمان بھی بطور سینیٹر حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی اے این پی کے ہدایت اللہ اور عمر فاروق، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور خالدہ اطیب، بی این پی کے محمد قاسم اور نسیمہ احسان جبکہ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ووٹنگ 3 بجے ہوگی

دوسی جانب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آج ہی ہو رہا ہے، چیئرمین کیلئے 3بجے کے قریب ووٹنگ ہوگی۔

اراکین خفیہ رائے شماری کے تحت چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کریں گے ، سادہ اکثریت لینے والا چیئرمین سینیٹ منتخب ہوجائے گا۔

نئے چیئرمین سے پریزائیڈنگ افسر حلف لیں گے،اس کے بعد نومنتخب چیئرمین سییٹہ ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کروائیں گے ۔

بعد ازاں چیئرمین سییٹی نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔

ڈپٹی چیئرمین کی حلف برداری کے بعد حکومت اور اپوزیشن قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نامزد کریں گے۔

اسلام آباد

takes oath

Senators

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div