Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری پر نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کیخلاف...
شائع 11 مارچ 2021 11:01pm

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کیخلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری کیبنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حفیظ شیخ کو ناکامی کے بعد اخلاقی طور مستعفی ہو جانا چاہیے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران کارروائی چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اچھے معاشرے میں ناکامی پر خود استعفے دے دیئے جاتے ہیں، کیا جمہوریت میں ناکامی کے بعد بھی ایسے لوگوں کو رکھنا ضروری ہے؟ ناکامی کے بعد حفیظ شیخ صرف وزیراعظم کو رائے دے سکتے ہیں، کابینہ کے فیصلوں میں شامل نہیں ہو سکتے۔ ناکامی کے بعد ان کو اخلاقی طور پر خود مستعفی ہوجانا چاہیے تھا۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیا جاٸے کہ مشیر اور معاون خصوصی کابینہ میں کن حیثیت میں شریک ہوتے ہیں اور کیا مراعات لیتے ہیں۔

سماعت کے دوران نے عدالت نے حفیظ شیخ کی ٹیکس اور پراپرٹیز بارے بھی استفسار کیا۔ درخواست پر مزید سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

imran khan

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div