Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر سابق صدر...
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2021 02:42pm

اسلام آباد:چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سابق صدرآصف زرداری اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا ،جس میں پی ڈی ایم کے دونوں امیدواروں کی کامیابی کویقینی بنانے کی کوششوں پرتبادلہ خیال ہوا ۔

اس موقع پر سابق صدرآصف زرداری نے کہاکہ پی ڈی ایم کوایوان بالا میں حکومت پر واضح برتری ہے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں ۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، تمام اراکین نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہی ہے، حکومت نے ہمارے اراکین کو توڑا تو سب عوام کے سامنے لائیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے منہ سے اخلاقیات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، ہمارے اراکین پر سنجرانی کو ووٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہاکہ نمبرز گیم پی ڈی ایم کے حق میں ہے، حکومت صرف ہارس ٹریڈنگ کرکے ہی جیت سکتی ہے،ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے۔

سینیٹ ممبر کارڈ حاصل کرنے کے بعد چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے جیت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیر اعظم کے عہدے سے نااہل تو کر دیا گیا لیکن 9سال بعد دوبارہ پارلیمنٹ میں واپس آگیا ہوں۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے مجھے جیل بھیجا اور پھر تاریخ نے دیکھا کہ انہوں نے ہی مجھ سے وزیر اعظم کا حلف لیا، میری زندگی کے 10سال کون واپس کرے گا۔

پی ڈی ایم رہنماؤں نے سیکریٹری سینیٹ سے ملاقات بھی کی ، شیری رحمان نے یوسف رضا گیلانی جبکہ مولانا غفورحیدری نے اپنے کاغذات نامزدگی وصول کےھ۔

PDM

اسلام آباد

PPP

Fazal ur Rehman

Senate election

Asif Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div