Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا عزم'

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ اور...
شائع 10 مارچ 2021 08:43pm

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا،

اجلاس میں عمران خان کہتے ہیں بے گھر افراد کو اپنی چھت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک منظور شدہ منصوبوں کے نتیجے میں 796.5 ارب روپےکی معاشی سرگرمی پیدا ہو رہی ہے۔ زیر غور منصوبوں کی منظوری کے نتیجے میں مزید 1.28 ٹریلین روپے کی معاشی سرگرمی پیدا ہوگی۔ ان منصوبوں کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد کو براہ راست جبکہ ساڑھے چار لاکھ افراد کو بالواسطہ نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے 11.03 ملین مربع فٹ رقبے پر تعمیرات کے 3435 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 700 منصوبے منظوری کے لئے زیر غور ہیں۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 4.8 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے اب تک 67 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 51 منصوبے زیر غور ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عرصہ دراز سے منظوریوں کی وجہ سے التوا کا شکار ہونے والے تعمیراتی منصوبوں کے تمام کیسز نیب کو بھیجے جائیں گے تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور جان بوجھ کر تاخیر کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو اپنی چھت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ذاتی چھت ہر غریب اور کم آمدنی والے فرد کا حق ہے اور حکومت اس حق کی فراہمی میں ہر طرح سے سہولت پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔ چئیرمین سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں کم آمدنی والے افراد کے لئے شروع کیے جانے والے منصوبوں کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔

چئیرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جس کا سنگ بنیاد اپریل کے پہلے ہفتے میں رکھا جائے گا۔

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div