Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'وزیراعظم قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم...
شائع 06 مارچ 2021 08:19pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔

اہفتے کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر او حاصل کرنے کےلئے وزیراعظم پر دباؤ ڈالنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

شبلی فراز نے کہا کہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہے اور عوام آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سنتے رہیں گے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ قابل اعتماد،دیانتدار اور بہادر رہنماء ہے جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔

شبلی فراز نے تمام ارکان پارلیمنٹ بالخصوص اتحادی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

ریڈیو پاکستان

federal cabinet

shibli faraz

Information Minister

imran khan

pm

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div