Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کپتان عمران خان کی سیاست عجیب دوراہے پر آکھڑی ہوئی

کپتان عمران خان کی سیاست عجیب دوراہے پر آکھڑی ہوئی ہے، بائیس...
شائع 06 مارچ 2021 09:25am

کپتان عمران خان کی سیاست عجیب دوراہے پر آکھڑی ہوئی ہے، بائیس سالہ کامیاب جدوجہد کے بعد بھی انہیں اپنوں سے ہی اعتماد کا ووٹ لینا پڑ گیا۔

کپتان عمران خان کا دکھ کون سمجھ پائے گا؟ بائیس سالہ جدوجہد کے بعد بھی غیروں سے نہیں اپنوں سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑ رہا ہے۔

بائیس سال کوئی معمولی بات نہیں ہوتی۔ عزم و ہمت کی ایک طویل داستان ہے۔ کئی بار حوصلہ ٹوٹا مگر پھر کھڑے ہوگئے۔ موت کو قریب سے دیکھا، مگر اٹھ کھڑے ہوئے۔

دوہزار اٹھارہ میں مقبول ترین لیڈر بن کر اقتدار تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ کرپشن اور کرپٹ لوگوں کے خلاف ڈٹ گئے۔ مگر ڈھائی سال کے عرصہ میں اپنوں نے دھوکہ دیا اور کچھ اپنوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

جب معلوم ہوگیا ہے کہ مخالفین نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، سینٹ کے ایک نتیجہ نے ایوان کو ہلا کر رکھ دیا۔ مگر یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ جھکیں گے نہیں، اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے مگر کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

یقیناً عمران خان یہ زخم نہیں بھولیں گے، مگر اب انہیں یہ ضرور سوچنا ہوگا کہ مخالفین کو لکارنے سے پہلے اپنی صفوں میں موجود کھوٹے سکوں پر بھی نظر رکھنا پڑتی ہے۔

PDM

pm imran khan

National Assembly

Vote of Confidence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div