Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 فوجی ہلاک، 4زخمی

استنبول:ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے...
شائع 05 مارچ 2021 10:34am

استنبول:ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 11فوجی ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، ترکی کے ضلع بتلیس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 11فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے،جاں بحق ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر کا فلائٹ کے بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے فوجیوں کی مغفرت کیلئے دعا کی اور ان کے اہلخانہ اور ترک مسلح افواج سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Turkey

Istanbul

crash

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div