Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ڈسکہ ضمنی الیکشن ، ای سی پی کی کارروائی، ڈی سی اور ڈی پی او سیالکوٹ معطل

این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن نے احکامات دیئے...
شائع 04 مارچ 2021 08:57pm

این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن نے احکامات دیئے ہیں،ڈی سی سیالکوٹ اور ڈی پی او سیالکوٹ معطل کردیا گیا اور نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پنجاب کے آئی جی اور چیف سیکرٹری بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور حقائق سے آگاہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی مین ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید لاشاری اور ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ذیشان لاشاری ایڈمنسٹریٹو سروس جبکہ حسن علوی پولیس سروس کے افسر ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت این اے 75 ڈسکہ کے انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق اجلاس ہوا، آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری نے ڈسکہ انتخابات میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ اور پولنگ کے روز پیش آنے واقعات کے بارے میں تفصیلات بھی پیش کیں۔

ECP

by election

Daska

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div