Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی'

امریکا نے واضح کردیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا...
شائع 04 مارچ 2021 07:51pm

امریکا نے واضح کردیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، خطے میں امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، ان مشترکا مفادات پر پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش رفت کی ضرورت ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں سیاسی اور معاشی سرگرمیاں بحال ہونی چاہئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر دونوں ممالک سے ایل او سی پرتناؤ کم کرنے اور مذاکرات پر زور دیا،نیڈ پرائس نے کہا کہ کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

USAF

Ned Price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div