Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'چالیس سال سے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے'

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس سال...
شائع 04 مارچ 2021 06:57pm

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس سال سے سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا ہے ،ہماری جمہوریت کے ساتھ مذاق ہورہا ہے۔ سینیٹ میں شکست اورقومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سےمتعلق قوم سےبات کرناچاہتاہوں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 40سال سےسینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری جمہوریت کےساتھ مذاق ہورہاہے۔ سینیٹررشوت دےکرسینیٹربنتاہے، پارلیمنٹرین پیسےلےکرووٹ دیتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسےلینےپرہم نے20ممبران کو باہرنکال دیا۔

پہلے صدر مملکت نے ہفتے کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی نے ہفتے کو 12بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ،ہفتے کو بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے ۔

وزیراعظم کی حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں رکنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں ہی رکنے اور اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق مشاورت ہوئی اور اعتماد کے ووٹ کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا جبکہ اراکین کو اسلام آباد میں ہی ٹہرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے تمام ارکان کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان اسلام آباد میں دستیاب رہیں، تمام ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں، چیف وہیپ عامر ڈوگر نے ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اعتماد کا ووٹ لے کر اپوزیشن کی11رکنی الیون کو کلین بولڈ کریں گے ،اجلاس میں صادق سنجرانی کا نام چیئرمین سینیٹ کیلئے منتخب کیا گیا۔

وفاقی وزیر طلاعات شبلی فراز نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی کی بھی ملاقات ہوئی، 17اراکین اسمبلی نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا؟ ۔

صحافی کے سوال پر کہا کہ آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہماری خاتون امیدوار جیتی ہیں، یہ اعتماد و عدم اعتماد کی بات نہیں یہ سیاسی عمل ہے، جب وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے تو181اراکین ان کی حمایت میں کھڑے ہوں گے۔

pm imran

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div