Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

زرداری ، نواز شریف اور فضل الرحمان کا وزیراعظم سےفوری استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد:سابق صدرآصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2021 03:38pm

اسلام آباد:سابق صدرآصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا،تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفے کامطالبہ کردیا۔

سینیٹ الیکشن کے بعد سیاسی رابطوں میں بھی تیزی آتی جارہی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق،آصف زرداری نے سینیٹ انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کی کامیابی کو یقینی بنانے پردونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے،اب تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے، ان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے،اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کریں گے۔

تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔

آصف زرداری اور نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں۔

تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی۔

pm imran khan

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

Yousuf Raza Gilani

Asif Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div