Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'اخلاقی طورپرعمران خان کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے'

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل کہتے ہیں...
شائع 03 مارچ 2021 08:22pm

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل کہتے ہیں یوسف رضاگیلانی کےپاس اکثریت تھی۔ان کے3ووٹ مستردہوئےہیں۔

آج نیوزکےپروگرام فیصلہ آپکامیں گفتگوکرتےہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اخلاقی طورپرعمران خان کو استعفیٰ دےدیناچاہیئے۔حفیظ شیخ بھی اب وزیرخزانہ نہیں رہ سکتے۔وزیربننےکے6ماہ کےاندرمنتخب ہوناضروری ہے۔

پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتےہوئےمستعفی ہوجائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس کاکہناتھاکہ علی گیلانی ویڈیومیں ووٹ ضائع کرنےکاکہہ رہاہے۔ہم فوری طور پر الیکشن کمیشن گئےتھے۔ویڈیو کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے۔

انہوں نےکہا11جماعتوں نےمل کرہارس ٹریڈنگ کی ہے۔قومی اسمبلی میں4ہمارےووٹ مستردہوئےہیں۔ اردوان کی بیوی کادیاہارگیلانی نےاپنی بیوی کودےدیا۔ہار سیلاب زدگان کی مددکےلئےدیاگیاتھا۔

Hafeez Shiekh

imran khan

Election

PPP

senate

Yousuf Raza Gilani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div