Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سینیٹ انتخابات: سندھ سے پیپلز پارٹی کے 5 امیدوار کامیاب

سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ...
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2021 07:06pm

سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کامیاب ہوگئیں۔

سندھ اسمبلی سے سینیٹ کی 11نشستوں پر انتخابات میں سندھ اسمبلی کے 168 میں سے167 اراکین نےحق رائے دہی استعمال کیا جبکہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سید عبدالرشید نے پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 167میں سے 4 ووٹ مسترد قرار پائے ہیں۔

اب تک کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پلوشہ خان نے سندھ اسمبلی سے 60 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی خالدہ اطیب بھی 57 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی شیری رحمان، جام مہتاب، فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک 61 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ فاروق ایچ نائیک کو ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر5 ووٹ زائد ملے۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے کریم خواجہ نے 43 ، تحریک لبیک کا یشاء اللہ نے 3 ووٹ حاصل کیے۔

Palwasha khan

PPP

Sindh Assembly

Senate election

senate election results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div