Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'میڈیا پر آنیوالی ویڈیو میری ہی ہے' علی گیلانی کا اعتراف

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے...
شائع 02 مارچ 2021 10:55pm

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ میڈیا پر آنے والی ویڈیو میری ہی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ویڈیو میں نظر آنے والے تحریک انصاف کے ایم این ایز ہیں، وہ میرے دوست ہیں انہوں نے مجھے بلایا تھا۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ میں انہیں ووٹ کاسٹ کرنے اور ووٹ ضائع کرنے کے بارے میں سمجھارہا تھا۔ یہ بھی کہا کہ ہم نے ووٹ مانگا ہے خریدا نہیں ہے۔

دوسری جانب سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سندھ میں پھوٹ پڑ گئی۔

من پسند افراد کو ٹکٹ دینے پر بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم پی اے کریم بخش گبول،شہریار شر،اسلم ابڑو باغی ہوگئے۔

کریم گبول اور شہریار شر نے کل ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا، دونوں نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ نہ دینےکا اعلان کیا۔ کریم بخش گبول کراچی سے ایم پی اے بنے ہیں۔

شہریار شر گھوٹکی اوباڑو سے ایم پی اے بنے ہیں، اسلم ابڑو جیکب آباد سے ایم پی اے بنے ہیں۔

پی ٹی آئی میں کراچی کا ٹولہ حاوی ہے ، باغی اراکین کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے رہنماؤں کو نظر انداز کردیا۔

باغی اراکین نے پارٹی پالیسی پر کھل کر تنقید کی ۔ پی ٹی آئی سندھ میں دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی۔

پیپلز پارٹی اس دھڑے بندی سے پورا فائدہ اٹھائے گی ۔سینیٹ انتخابات کے لیے جوڑ توڑ مکمل کرلی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ سے 9 سینیٹر منتخب کروانا چاہتی ہے ۔ارکان کی کھلی بغاوت سے پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ہے اور امکان ہے کہ باغی ارکان عنقریب پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

Former President

press confrence

Ali Haider Gilani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div