Aaj News

پاکستان میں کورونا سےمزید 42 افراد چل بسے، 1,163 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 11:43am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 42افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,163نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12,938ہوگئی جبکہ 582,528افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,163نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ82ہزار128ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 58ہزار412ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ72ہزار683افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں72ہزار615،اسلام آباد میں44ہزار516،بلوچستان میں19ہزار066 ،گلگت بلتستان میں4956اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار280کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندم سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید42مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12938ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4353افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5391،خیبرپختونخوا میں 2085،اسلام آباد میں501،بلوچستان میں200اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث306 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ22ہزار184 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,529مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,029افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ47ہزار406مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار948کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1163افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 90لاکھ22ہزار124افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

coronvirus

Comments are closed on this story.