Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 10:47pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹاس جیت کر سامنے والی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دینے کی روایت جاری، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں اس میچ کیلئے تین اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کرس گیل، ٹام بینٹن اور انور علی کی جگہ فاف ڈوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ اور ڈیل اسٹین کو شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون

پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون
پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون

psl 6

Peshwar zalmi

TOSS

queeta gladiator

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div