Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بلوچستان: سینیٹ،مشترکہ امیدوار کیلئے پی ٹی آئی کے مذاکرات بے نتیجہ

بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار لانے کے معاملے...
شائع 24 فروری 2021 10:17pm

بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار لانے کے معاملے پربلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی میں مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے۔

بی اے پی کے وفد کا کہنا ہے کہ۔ پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ وہ اپنا امیدوار ہمارے امیدوار کے حق میں بٹھادے، مذاکرات کا اگلا دور کل کوئٹہ میں ہوگا۔

دوسری جانب سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جمہوریت میں فیصلےپارٹی کرتی ہے قیادت نہیں، آئین میں پارٹیوں کا ذکر ہے، شخصیات کا نہیں۔

سینیٹر رضا ربانی نے دلائل دیئے کہ سینیٹ کا الیکشن عارضی قانون کے تحت نہیں ہوسکتا، آرڈیننس کی مدت ایک سوبیس دن ہوتی ہے، فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے کہ۔ اگر پارلیمنٹ کوئی ایسا قانون بنائے جو آئین سے متصادم ہو تو یہ عدالت اسے کالعدم قراردے سکتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل صلاح الدین نے اپنے دلائل میں کہا کہ حکومت عدلیہ سے کھلواڑ کر رہی ہے، عدالت اس ریفرنس کو اٹھا کر باہر پھینک دے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div