Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'شاہراہوں کو محفوظ بنانے میں ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا'

وفاقی وزیرمرادسعید کہتے ہیں پاکستان میں سالانہ 36 ہزار افراد روڈ...
شائع 24 فروری 2021 09:18pm

وفاقی وزیرمرادسعید کہتے ہیں پاکستان میں سالانہ 36 ہزار افراد روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوتے ہیں، شاہراہوں کو محفوظ بنانے میں ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اسلام آباد میں موٹروے پولیس کو 8 ایمبولینسز حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیرمواصلات مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے موٹروے پر یہ ایمبولینسز عوام کے لئے موجود ہوں گی۔ریسکیو 1122 بھی دیگر شاہراہوں پر موجود ہوں گی۔موٹروے پولیس کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی ٹرینگ دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروا رہیں ہیں۔ڈرون کیمروں کے ذریعے جلد عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سروس کی فراہمی مفت کر دی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div