Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بلاول بھٹو کل جاتی امراء میں مریم نواز سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کل جاتی امراءمیں ن کی نائب...
شائع 24 فروری 2021 08:23pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کل جاتی امراءمیں ن کی نائب صدرمریم نوازسےملاقات کریں گے۔مریم نواز بلاول بھٹوکے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی۔ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور سیاسی امور پر بات چیت ہو گی۔

مریم نوازکی دعوت پربلاول بھٹوزرداری کےہمراہ پیپلزپارٹی کااعلیٰ سطح کا وفد جاتی امراءجائے گاجبکہ مسلم لیگ ن کے سینئر راہنماؤں پر مشتمل وفد مریم نواز کی معاونت کرے گا۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواروں خصوصاًسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کریں گے۔

سینیٹ انتخابات کے تناظر میں سیاسی حلقے اس ملاقات کو خاص اہمیت دے رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div