Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'ملکی سماجی و اقتصادی ترقی کےلئےمعیاری اورتحقیق پر مبنی تعلیم دینا ہوگی'

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کہتےہیں تعلیمی شعبےمیں تفریق ختم...
شائع 24 فروری 2021 07:47pm

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کہتےہیں تعلیمی شعبےمیں تفریق ختم کرنےکےلئےیکساں قومی نصاب کانفاذیقینی بناناہوگا۔طلبہ میں کردار سازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

صدرعارف علوی کی زیرصدارت یکساں تعلیمی نصاب پراجلاس ہوا۔جس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود،وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سمیت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیرِ مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے شرکت کی۔

اس موقع پرصدرکا کہنا تھا کہ تعلیمی شعبےمیں تفریق ختم کرنےکےلئےیکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگااور طلبہ میں کردار سازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ملکی سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم دینا ہوگی۔

صدرمملکت کویکساں قومی نصاب کی تیاری پربریفنگ دی گئی اوربتایاگیاکہ یکساں قومی نصاب نجی شعبے،دینی مدارس سمیت تمام وفاقی اکائیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےتیارکیاگیا۔یکساں قومی نصاب ملک کی تعلیمی ضروریات کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا جو تین مراحل میں ڈیزائن کیااور تعلیم کے تمام شعبوں میں لاگو کیا جائے گا ۔تعلیمی سال22-2021 کے دوران 1 تا 5 گریڈ کے طلباء کےلئے نیا نصاب متعارف کرایا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں گریڈ (6-8) اور تیسرے مرحلے میں (9-10) کے لئے نصاب کی تیاری شروع کردی ہے۔

یکساں قومی نصاب قرآن و سنت،آئین،قومی پالیسیاں اورقومی معیارات پرمرکوزہوگا۔پائیدارترقی کے اہداف،قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات اور قومی اقدار پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div