Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول عسکری تعاون کو فروغ دینے پر غور

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈرون ٹیکنالوجی اورالیکٹرومیڈیکل...
شائع 24 فروری 2021 07:34pm

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈرون ٹیکنالوجی اورالیکٹرومیڈیکل آلات کی مینوفیکچرنگ میں عسکری اداروں سےمددحاصل کریگی۔ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول عسکری انٹرفیس پراجلاس کاانعقادہواجس میں اعلی عسکری حکام سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پلاننگ ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکنالوجی کےشعبہ میں سول عسکری تعاون کوفروغ دینے پر غور کیا گیا۔

فواد چوہدری کااس موقع پر کہنا تھا کہ عسکری اداروں کے تجربے اور نظم و ضبط سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرومیڈیکل آلات کی مینوفیکچرنگ میں عسکری اداروں سے مدد حاصل کریگی۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری کی ہدایت پر تمام اداروں کے نمائندگان پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جو ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول عسکری شراکت داری کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کریگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div