Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رؤف صدیقی اورسیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کافیصلہ چیلنج کردیا

کراچی :ایم کیو ایم کے رہنماء رؤف صدیقی اور پاکستان تحریک انصاف ...
اپ ڈیٹ 24 فروری 2021 03:25pm

کراچی :ایم کیو ایم کے رہنماء رؤف صدیقی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

رہنما ءایم کیوایم رؤف صدیقی نےکاغذات نامزدگی مستردہونےکےمعاملے پر الیکشن ٹریبونل کافیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

رؤف صدیقی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مجھے سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے رہنماء ایم کیو ایم رؤف صدیقی کی درخواست سماعت کیلئےمنظور کرلی۔

یاد رہے کہ ریٹرنگ افسرنےرؤف صدیقی کےکاغذات مسترد کردیئےتھے جبکہ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ آفسرکےفیصلےکوبرقرار رکھا تھا ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء سیف اللہ ابڑونےبھی کاغذات نامزدگی مستردہونےکے معاملے پرالیکشن ٹریبونل کافیصلہ سندھ ہائیکورٹ چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء سیف اللہ ابڑو نے اپنی درخواست میں کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا، ٹیکنوکریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں۔

سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

SHC

karachi

MQM

Senate election

Saifullah Abro

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div