Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا، اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

دورہ سری لنکا کے موقع پرپاکستان اورسری لنکا کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اورسائنس و ٹیکنالوجی کی
شائع 23 فروری 2021 07:25pm

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ دعوت دینےاورشانداراستقبال پرشکرگزارہوں۔کرکٹ کیریئرکےابتدامیں سری لنکاکادورہ کیاتھا۔سری لنکا سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پرپاکستان اورسری لنکاکےدرمیان مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوئے۔ موقع پر وزیراعظم عمران خان اورسری لنکن ہم منصب بھی موجود تھے۔تجارت،سرمایہ کاری اورسائنس و ٹیکنالوجی کی یادداشتوں پردستخط ہوئے۔ دہشتگردی اورانتہاپسندی کےخاتمےکےلئےمشترکہ کوششوں پربھی اتفاق ہوا۔ وزیراعظم عمران خان اورسری لنکن وزیراعظم مہنداراجا نے مشترکہ نیوزکانفرنس کی۔ سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق ہوا۔آزادانہ تجارتی فریم ورک کوحتمی شکل دینے،سیاحت اورہوابازی کےشعبوں میں تعاون پراتفاق ہوا۔ انہوں نے کہاپاکستان میں بدھ مت کےکئی مقدس مقامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکھیلوں کےشعبےمیں پاکستان کےتعاون کےمشکورہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔پاکستان سی پیک کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہاپاکستان10سال تک دہشتگردی کا شکاررہا۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں70ہزارجانیں قربان ہوئیں۔ عمران خان نے کہاکورونا سےغریب ممالک بہت زیادہ متاثرہوئے۔سری لنکن ہم منصب سےوباءسےمل کرلڑنےپراتفاق ہوا۔دورےکامقصددونوں ممالک کےتعلقات کومضبوط کرناہے۔

pm imran

Mahinda Rajapaksa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div