Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا: حلقہ پی کے 63، ن لیگ کے ولی کامیاب، غیر سرکاری نتائج

خیبرپختونخوا کےحلقہ پی کے 63 نوشہرہ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج...
شائع 19 فروری 2021 11:21pm

خیبرپختونخوا کےحلقہ پی کے 63 نوشہرہ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب ہوگئے،اختیار ولی کے رہائش گاہ پر جشن کا سماں ہے۔

نوشہرہ کے صوبائی حلقہ پی کے 63 کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ آنے کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار اختیار ولی کامیاب ہو گئے ہیں ، کامیابی کی خوش میں مسلم لیگ کے کارکنوں کا ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑے۔

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کے انتقال کے بعد ضمنی انتخابات میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مسلم لیگ ن کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

اس حلقے میں لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 4 ہزار 99 ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دیدی ہے۔

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کے انتقال کے بعد نوشہرہ پی کے 63 کی نشست خالی ہوئی تھی۔

PML N

KPK

Nowshera

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div