Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ کی گئی12کنال زمین مالک کوواپس کردی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ کی گئی12کنال زمین مالک...
شائع 18 فروری 2021 12:18pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ کی گئی12کنال زمین مالک کوواپس کردی،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں کیا تماشا لگایا ہوا ہے، 4پیسوں کیلئے والد کو ڈپریشن کا مریض کہہ رہے ہو ۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ڈیم فنڈ میں 12کنال اراضی عطیہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نےڈیم فنڈ میں عطیہ کی گئی 12کنال زمین کےکاغذات مالک کوواپس کردیئے۔

عدالت عظمیٰ نے رجسٹرارسپریم کورٹ کوملکیت کی دستاویزشیخ آفتاب الہی کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی۔

شیخ شاہدآفتاب الہی نے کہا کہ قبضہ مافیا سےتنگ آکرزمین ڈیم فنڈ میں عطیہ کی،بدمعاشوں نےزیادتی کی،پرچہ بھی ہمارے خلاف درج کرایاگیا۔

زمین عطیہ کرنے والے شہری کے بیٹے فیضان نے کہا کہ ہمارے والد نے ڈپریشن کی وجہ سے زمین فنڈ میں عطیہ کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت میں کیا تماشہ لگایا ہوا ہے،عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں ،4پیسوں کیلئےوالدکوڈپریشن کا مریض کہہ رہےہو،ڈیم فنڈمیں زمین عطیہ کرنی ہےتوخوشی سے دیں ،لے جائیں اپنی زمین کی دستاویزات۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

Gulzar Ahmed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div