Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

انٹربینک: ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
شائع 16 فروری 2021 08:31pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر 27 پیسے مزید بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج منگل کے روز امریکی کرنسی کی قدر میں 27 پیسے کا مزید اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے ڈالر 159 روپے 27 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 54 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا، 2 روز میں ڈالر مجموعی طور پر 72 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 95 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ڈالرز کے اضافے سے 1823 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1380 اور 1183 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

inter bank

america currency

us dollar

dollar hike

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div