Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بھارت کا اینڈرائیڈ مال وئیر کے زریعے پاکستانیوں کی جاسوسی کا انکشاف

بھارت کے غیر ذمہ دار اور دہشت گرد ملک ہونے کا ایک اور ثبوت سامنے...
اپ ڈیٹ 16 فروری 2021 09:14am

بھارت کے غیر ذمہ دار اور دہشت گرد ملک ہونے کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے جبکہ امریکی سیکیورٹی کمپنی نے بھارت کے ریاستی ہیکرز کا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔

ایک امریکی سیکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا کہ بھارتی ہیکرز پاکستانی شہریوں اور اسلامی اپیس کی جاسوسی کرتے ہیں اور ان ہیکرز کو مودی سرکار کی ریاستی حاصل ہے۔

سیکیورٹی کمپنی "لک آؤٹ" نے اپنی رپورٹ میں کہا سن برڈ اور ہورن بِل نامی دو مال ویئر پاکستانی شہریوں اور بھارتی مسلمانوں کی جاسوسی میں ملوث ہیں۔

سن برڈ اور ہورن بِل کو Confucius APT نامی گروپ کنٹرول کرتا ہے جس کو بھارت کی ریاستی سرپرستی حاصل ہے اور یہ گروپ 2013ء سے جاسوسی سے متعلق سافٹ ویئر بناتا ہے۔

ہورن بِل کے ذریعے موبائل میسجز، لوکیشنز اور دستاویزات کی معلومات چوری کی جاتی ہیں جبکہ سن برڈ کے ذریعے صارف کے موبائل کا پورا کنٹرول حاصل کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ہیکرز نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھی ڈیٹا چوری کرتے ہیں اور اس کے علاوہ مال ویئر کے ذریعے مسلمانوں سے منسلک موبائل ایپس کی بھی نگرانی کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال برطانوی خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا تھا کہ یورپی یونین کے تحقیقاتی ادارے ڈس انفولیب نے اپنی رپورٹ میں جھوٹے پروپیگنڈے اور گمراہ کن خبروں کے لیے بنائے جانے والے بھارتی نیٹ ورک سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے۔

بھارتی نیٹ ورک گزشتہ پندرہ سالوں سے اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کو جھانسہ دے رہا ہے جبکہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں بھی مصروف تھا۔

ڈس انفولیب کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نیٹ ورک نے جعلی فلاحی تنظیمیں اور میڈیا آرگنائزیشن وسیع پیمانے پر تشکیل دیں، یہ تمام تنظیمیں اور صحافتی ادارے نیٹ ورک کے لیے کام کر رہی تھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div