Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس: زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق ...
اپ ڈیٹ 15 فروری 2021 03:39pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے آصف زرداری سمیت دیگر کخلابف ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں کے نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

سابق صدر کی جانب سے عدالت سے حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرائی گئیں جسے منظور کر لیا گیا۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث جبکہ دیگر ملزمان کے وکلاء عدالتی ہڑتال کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں کے نیب ریفرنس کی سماعت 22فروری تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کی تاہم وکلا کی ہڑتال کے باعث پیش رفت نہ ہوسکی،کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے عدالت نے طلب کر رکھا ہے۔

accountability court

اسلام آباد

Asif Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div