Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق، ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار ...
شائع 14 فروری 2021 10:13am

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 404 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔

ملک بھرمیں اب تک 12 ہزار307 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 029 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 087 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 25 ہزار 635 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار775 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار511، پنجاب ایک لاکھ 63 ہزار 883 ، خیبرپختونخوا 69 ہزار 778، بلوچستان میں 18 ہزار929 کیسز، ‏اسلام آباد 42 ہزار 590، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار448 ہوگئی۔

COVID 19

پاکستان

Deaths

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div