Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد:حکومتی کمیٹی اورسرکاری ملازمین کے نمائندوں کے ...
شائع 11 فروری 2021 09:00am

اسلام آباد:حکومتی کمیٹی اورسرکاری ملازمین کے نمائندوں کے درمیان تنخواہیں بڑھانے کے حوالےسے مذاکرات کامیاب ہوگئے ،باقاعدہ اعلان آج دوپہر 2بجے کیاجائےگا۔

وفاقی دارالحکومت میں حکومتی کمیٹی اورسرکاری ملازمین کے نمائندوں کے درمیان رات گئے تخوااہیں بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری ملازمین کے نمائندوں چوہدری سرفرازاوردیگرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں کمیٹی اورہمارے ساتھ مذاکرات ہوئے ،آئندہ بجٹ میں 20فیصد تنخواہوں میں اضافے کامطالبہ منظورکیا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوٹیفکیشن ملنے کے بعد باقاعدہ اعلان آج دن 2بجے کیاجائے گاجبکہ مذاکرات میں تمام گرفتار سرکاری ملازمین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کےمطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےانتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ تمام گرفتار ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے۔

سرکاری ملازمین کے نمائندوں نے مزید کہا کہ حکومتی کمیٹی کی یقین دہانی پردھرنے کوپریس کلب کے سامنے چلے جائیں گے۔

مذاکرات میں وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اوروزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کی شرکت ہوئے جبکہ سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ ایمپلایز الائینس کے چیئرمین رحمان باجوہ اورصوبائی ملازمین کے نمائندوں نےبھی شرکت کی۔

اسلام آباد

protest

dailougs

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div