Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنا فیشن برانڈ لانچ کر دیا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا ...
شائع 10 فروری 2021 08:55am

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنا فیشن برانڈ "نساء حسین" لانچ کر دیا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے حال ہی میں منعقد ہونے والے برائیڈل کوٹیور ویک 2021 میں اپنا برانڈ لانچ کیا جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ کے برانڈ "نساء حسین" کی شوز ٹاپر اداکارہ حریم فاروقی اور ریشم تھیں جنہوں نے ان کی کلیکشن کا خوبصورت عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔

نساء حسین کی کریٹو ڈائریکٹر حبا فواد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں ایک قابل ذکر مقام حاصل کیا ہے اور دنیا بھر میں ہمارے عروسی جوڑوں کو بہترین لباس میں شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب جب وفاقی وزیر فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ وہ کب اپنی مینز ویئر لائن لانچ کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ سیاست ہے لہٰذا ہمیں جلد کسی سے توقع نہیں کرنی چاہیے۔

fawad chaudhry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div