Aaj News

پاکستان میں کورونا سے مزید 59 افراد چل بسے، 1,037 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
شائع 08 فروری 2021 08:53am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 59افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,037نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12,026ہوگئی جبکہ 555,511افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,037نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5 لاکھ55ہزار511ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 51 ہزار047 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ60ہزار 935افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں68ہزار531،اسلام آباد میں41ہزار994،بلوچستان میں18ہزار869 ،گلگت بلتستان میں4916اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9219کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندں سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید59مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12026ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4119افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4900،خیبرپختونخوا میں 1957،اسلام آباد میں480،بلوچستان میں196اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث272 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ31ہزار983 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,828مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,260افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ11ہزار502مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران32ہزار149کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1037افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 82لاکھ24ہزار869افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

coronvirus

Comments are closed on this story.

مقبول ترین