Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رفاعی زمین پر بغیرمنظوری کثیرالمنزلہ تجارتی منصوبہ متعارف

کراچی میں شہریوں کو لوٹنے کے ایک اور نئے منصوبے کا انکشاف ہوا ...
شائع 07 فروری 2021 12:43pm

کراچی میں شہریوں کو لوٹنے کے ایک اور نئے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ فیصل کالونی میں سینما کی رفاعی زمین پر بغیرمنظوری لئے کثیرالمنزلہ تجارتی منصوبہ متعارف کرادیا گیا ہے۔

مالِ مفت، دلِ بےرحم کے مصداق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سرکاری سرپرستی میں مختلف شکلوں سے قبضے جاری ہیں۔

ایک طرف تجاوزات اور رفاعی پلاٹوں کو واگزار کروانے کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے احکامات ہیں، تو دوسری طرف رفاعی پلاٹوں پر تجارتی منصوبے متعارف کروائے جارہے ہیں۔

شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں رفاعی پلاٹ پر ایک بڑا تجارتی منصوبہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ماسٹر پلان وقار میمن کے مطابق سینما کا پلاٹ رفاعی مقاصد کیلئے ہے، زمین کی حیثیت تبدیل کرنے پر پابندی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کی منظوری کے بغیر ہی سائٹ آفس کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

karachi

Fraud

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div