Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

برطانوی شاہی خاندان سے متعلق متنازع فلم یوٹیوب پر لیک

برطانوی شاہی خاندان کے روز و شب پر مشتمل متنازع فلم یوٹیوب پر ...
شائع 31 جنوری 2021 09:21am

برطانوی شاہی خاندان کے روز و شب پر مشتمل متنازع فلم یوٹیوب پر لیک ہوگئی۔

برطانوی شاہی خاندان کی نجی مصروفیات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی دستاویزی فلم، جو گزشتہ 50 سال سے پردے میں تھی، مکمل طور پر انٹرنیٹ پر جاری کر دی گئی۔ تاہم فلم کو اس ہفتے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔

شاہی خاندان کے مداح اور نامعلوم صارف کی طرف سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد لوگ برطانوی نشریاتی ادارے 110 منٹ کے اس پروگرام کو 1970 کے بعد پہلی مرتبہ دیکھ سکتے تھے، جس کی نمائش روک دی گئی۔

ملکہ برطانیہ نے بی بی سی کو محل کے اندر تک رسائی دینے پر افسوس کا اظہار کیا اور درخواست کی کہ پروگرام کو دوبارہ کبھی نشر نہ کیا جائے۔

رنگین فلم کی 1969 میں عکس بندی کی گئی تھی، جس میں برطانوی شاہی خاندان کے ایک سال کے معمولات کو دکھایا گیا۔

youtube

England

Leak Video

British Royal Family

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div